• news

گرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ‘ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیدیا: افغان کرکٹ بورڈ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12مرحلے سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر رحمن اللہ گرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بائیں پائوں پر گیند لگنے کے بعد گرباز کو سکین کیلئے بھیجا گیا تھا۔گرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جبکہ ان کے پائوں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی، تاہم توقع ہے کہ گرباز  انگلینڈ کیخلاف ہفتے کو ہونے والے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلوی رگبی لیگ کا کھلاڑی

ای پیپر-دی نیشن