کراچی،مبینہ پولیس مقابلے میں اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق
کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مقابلے کے دوران فائرنگ سے اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ،فائرنگ کے تبادلے میں شاہین فورس کے اہلکار نہال شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں گولی لگنے سے ایک شہری بھی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی مقتول کی لاش کو سرد خانے سے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے،لواحقین کاکہنا تھا کہ مقتول شیٹرنگ کا کام کرتا تھا اور دوست کے ساتھ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔
کراچی،پولیس