• news

عمران میرا دوست، پی پی گھر اور خاندان، پارٹی نہیں چھوڑ رہا: اعتزاز 

لاہور(سپیشل رپورٹر) اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی میرا گھر اور خاندان ہے اسے نہیںچھوڑ سکتا ہوں جبکہ عمران  میرے دوست ہیں پچاس سال سے میرے پڑوسی بھی ہیں میرے گھر کی دیوار ان کے گھر کے ساتھ سانجھی ہے پریس سے خطاب  میں  اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثناء اللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا ہوںایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوںیہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے۔کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے اور یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے  جب وکلاء کی تحریک چلا رہا تھا تب بھی کہا جاتا تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑ دیں یا وکلا تحریک،میرا جواب تب بھی یہی ہوتا تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑ سکتا ہوں اور نہ ہی وکلا تحریک  میرے تعلقات پارٹی کے ساتھ اس وقت بھی شائستہ تھے۔پٹیاں ابھی بھی چل رہی ہیں کہ اعتزاز احسن بنی گالہ میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سرگودھا اور میں یہاں لاہور میں ہوں  میرا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

اعتزاز

ای پیپر-دی نیشن