ہائیڈرو پاور ڈیمز ملک کی انرجی اور زراعت کی ضروریات کیلئے ناگزیر: خورشید شاہ
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہائیڈرو پاور ڈیمز ملک کی انرجی اور زراعت کی ضروریات کیلئے ناگزیر ہیں۔ ڈیموں کی تعمیر کیلئے ہمیں فاسٹ ٹریک آغاز کی ضرورت ہے۔ خورشید احمد شاہ نے مزید کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر میں ہمیں ہمسائے ملک کے خدشات کے برعکس ملکی مفاد کو اولیت دینی ہے۔ ہماری معاشی اور زرعی ترقی ڈیمز کی تعمیر سے وابستہ ہے۔ زیر تعمیر ڈیمز کی تکمیل کیلئے فنڈز کی وافر اور بروقت ادائیگی کو ممکن بنایا جائے گا۔
خورشید شاہ