• news

شیری رحمن کی یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا سے ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا سے ملاقات کی ملاقات میںپاکستان میں سیلاب زدگان کی آبادکاری سمیت بحالی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا شیری رحمن نے کہا کہ وسائل کی کمی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت متاثرہ علاقوں میں خیمے اور طبی امداد ترجیح بنیادوں پر فراہم کر رہی ہے ۔سینٹر شیری رحمن نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں۔
شیری رحمن

ای پیپر-دی نیشن