• news

 امپورٹڈ حکومت کی سیلاب زدہ علاقے پر کوئی توجہ نہیں: بابر اعوان

اسلام آباد (وقائع نگار) تحریک انصاف کے رہنماء و سینئر قانون دان بابر اعوان نے  کہاکہ امپورٹڈ حکومت کی سیلاب زدہ علاقے میں کوئی توجہ نہیں ہے، یہ چاہتے ہیں عوام باہر نہ نکلیں لیکن عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جو باہر دوائی لینے گیا تھا اور بعد میں بیٹی تیمارداری کے لیے گئی، ان کے منہ سے سیلاب زدگان کے لیے ایک لفظ نہیں نکلتا، ان کو صرف اپنے مقدمات ختم کروانے ہیں۔ اسی لئے ریمارکس آئے تھے کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے قانون کا فائدہ اٹھا کر مقدمات ختم نہیں کروائے، پی ایم ایل پاکستان منی لانڈرنگ نیٹ ورک ہے، اسحاق ڈالر کو منی لانڈرنگ کے تجربے کا کہہ کر باہر سے لایا گیا تھا، ایف آئی اے کسٹم انٹیلی جنس سمیت دیگر ادارے بھی صرف عمران خان کے خلاف کام پر لگے ہیں۔
بابر اعوان

ای پیپر-دی نیشن