• news

شیخوپورہ: چوتھی بیٹی کی پیدائش‘ بیوی پر تشدد‘ نومولود کا گلا گھونٹ دیا

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ چوتھی بیٹی پیدا ہونے پر ظالم شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد، نومولود بیٹی کا گلہ گھونٹ دیا، منہ سے خون بہنے پر مردہ سمجھ کر فرار ہوگیا۔ تین طلاقیں دے کر بیوی کو فارغ کر دیا۔ شوہر کے ظلم کی شکار بیوی چار بیٹیوں کو لے کر مریدکے تھانہ پہنچ گئی، جہاں نازیہ بی بی نے پولیس کو تحریری درخواست دیتے بتایا چودہ سال قبل اس کی شادی ابرار نامی نوجوان سے ہوئی پہلے دو جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئیں جن کی عمریں گیارہ سال ہیں پھر ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کی عمر چار سال ہے، اب پھر اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس کا شوہر دلبرداشتہ ہوگیا۔ پہلے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس کی نومولود کا گلہ دبا دیا۔ جس کی وجہ سے اس کے منہ سے خون جاری ہوگیا، بچی کو مردہ سمجھ کر فرار ہوگیا۔ نازیہ بی بی نے بتایا اس کا شوہر بے روزگاری کی وجہ سے ہجڑہ بن کر مانگتا ہے۔ بچیاں چھین کر فروخت کرنے اور اسے طلاق کی دھمکیاں دیتا ہے۔ صدر پولیس کے مطابق نازیہ بی بی کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
تشدد

ای پیپر-دی نیشن