حکومت نے ایل پی جی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کے لئے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی۔ پٹرولیم ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپرا رولز میں نرمی کا اطلاق ایل پی جی کے سپاٹ کارگوز کی درآمد پر ہوگا جبکہ سوئی سدرن ایل پی جی لمیٹڈ کیلئے سپاٹ کارگوز کی درآمد پرپیپرا رولزمیں نرمی ہو گی۔
منظوری