• news

صدر مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر ڈکیتی اغواہ کے بعد قتل وزیر داخلہ کا نوٹس

اسلام آباد؍ لاہور؍ گجرات (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگاران) مسلم لیگ ن پی پی 34 کے صدر راجہ رؤف کو ڈکیتی، اغواء کر بعد جہلم میں قتل کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ  پولیس کے مطابق 6 مسلح ڈاکو راجہ رؤف کے گھر جہلم میں داخل ہوئے اور واردات کے بعد اغواء کر کے ساتھ لے گئے اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وزیر داخلہ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب تفصیلات کے مطابق جہلم میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما صدر مسلم لیگ ن پی پی 34 سرائے عالمگیر راجہ رؤف کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ذرائع کے مطابق جہلم میں 6 مسلح ڈاکو ن لیگ کے رہنما راجہ رؤف کے گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکو لوٹ مار کے بعد راجہ رؤف کو ساتھ لے گئے اور فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ ملزمان نے راجہ رؤف کی نعش کو جی ٹی روڈ پر کالا گجراں کے مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری پہنچ کر مقتول کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نوٹس لے لیا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی افسوسناک واقعہ پر شدید مذمت کی ہے۔ پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر ن لیگ قتل

ای پیپر-دی نیشن