• news

سی پیک سے حائل رکا وٹو ں کو دور کر نے کیلئے کام تیز کیا جائے: احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر عمل درآمد اور زیر التوا مسائل کو حل کرنے کیلئے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی پروفیسر احسن اقبال نے متعلقہ وزارتوں کو تمام رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کرنے، منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایات سی پیک منصوبوں کے تحت کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سی پیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مختلف وزارتوں کے نمائندوں اور سی پیک کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔ سی پیک منصوبوں پہ عملدرآمد موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسمیں کوئی تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔
 احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن