• news

 فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد عمران نیازی خائن بھی ڈکلیئر: حمزہ شہباز


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد عمران نیازی خائن بھی ڈکلیئر ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ توشہ خانہ کی امانتوں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ثبوتوں سے واضح ہو گیا کہ عمران نیازی کرپٹ بھی ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے پر بیٹھ کر سرکاری مال خانے کے تحفے بیچ ڈالے گئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کی ساکھ پر انگلی اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ توشہ خانے کے تحائف کی اصل مالیت بھی عمران نیازی سے وصول ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن