• news

عمران کو 3 سال کی سزا ملی تو اگلے الیکشن کیلئے بھی نااہل ہوں گے: کنور دلشاد 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عمران خان موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک نااہل رہیں گے۔ عمران خان کے عمل کو کرپٹ پریکٹس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن سیشن کورٹ کو 120 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دے گا۔ عمران خان کو 3 سال کی سزا دے دی گئی تو اگلے الیکشن کیلئے بھی نااہل ہوں گے۔ عمران خان کے پاس ہائی کورٹ میں  اپیل کرنے کا حق موجود ہے۔ اب عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ بھی خطرے میں آ گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف فیصلے میں کہا تھا کہ جب نواز شریف نااہل ہو گئے‘ پارٹی سربراہ نہیں ہو سکتے۔الیکشن ایکٹ پولیٹیکل پارٹی چیپٹر سیکشن 200  اور 201 میں پارٹی سربراہ سے متعلق لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ کرپٹ پریکٹسز میں آ جائے تو پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔ عمران خان نے حقائق چھپائے جو بدعنوانی کے زمرے میں آتے ہیں۔ سیشن کورٹ عمران خان کو بدعنوانی کے مرتکب ہونے پر 3 سال کی سزا دے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن