• news

کار سرکار میں مداخلت‘ عدم پیشی پر کیپٹن صفدر کے وارنٹ جاری


لاہور )خبر نگار(لاہور کی ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑائی  جھگڑا،کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں درج مقدمہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن) ر(محمد صفدر کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے کیپٹن)ر(محمد صفدر کو 25 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کے روز سماعت پر کیپٹن)ر(صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے ، وکلانے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست  دائر کی جس میں بتایا گیا  کہ کیپٹن) ر(صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  کیپٹن) ر(صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور کیپٹن) ر(محمد صفدر کو 25 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔پولیس تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن) ر(محمد صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن