• news

کرپٹ نظام کی اصلاح کے بغیر ملک کی ترقی ، خوشحالی ناممکن: ذکراللہ مجاہد

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان نسل اسلامی وخوشحال اور محفوظ پاکستان کی ضمامن ہے۔ ملک میں موجودہ کرپٹ نظام کی اصلاح کے بغیر ملک و قوم ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ غریبوں کیلئے 2وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ دولت کے ڈھیر پر بیٹھے ظالم حکمرانوں نے عوام سے بنیادی ضروریات زندگی تک چھین لی ہیں۔ نوجوان نسل ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد کا حصہ بنیں اور 30 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونیو الی عظیم الشان پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن میں بھر پور شرکت کرکے ملک میں رانج فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ملک کی یوتھ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ملک میں سیاسی، مداری اور کرپٹ سیاستدانوں کے چنگل سے نکل کر امانت و دیانت اور باکردار قیادت کا ساتھ دیں۔ قرآن و سنت کا نظام ہی ملک و قوم کے مسائل واحد حل اور پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 30 اکتوبر کو ہونے والے تاریخ ساز پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن کی حتمی تیاریوں کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس میں جے آئی یوتھ کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں زبیر احمد گوندل، چوہدری محمود الاحد،رسول خان بابر، عطاءالرحمن شبان، شاہد نوید ملک،عبداللہ اعجاز ایڈوکیٹ و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن