• news

الطاف حسین نقشبندی کا 2 روزہ عرس ،پیر خالد محمود نقشبندی آج چادرپوشی کرینگے


لاہور (خصوصی نامہ نگار)قطب دوراں حضرت خواجہ صوفی محمد الطاف حسین نقشبندی کے 2 روزہ عرس مبارک کا آج سے آغازسجادہ نشین عالمی مبلغ اسلام پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی آج بعد نماز عصر غسل و چادر پوشی سے تقریبات کا آغاز کریں گے۔ملک بھر سے جید علماءو مشائخ،خلفاء،سیاسی،سماجی،ملی و مذہبی شخصیات عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔
عمران خان کےخلاف فیصلہ بدنیتی ، جھوٹ پر مبنی ،مستردکرتے ہیں:پی ٹی آئی رہنما
لاہور ( لیڈی رپورٹر)عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر تحریک انصاف کی رہنماو¿ںنے شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کا عمران خان کے خلاف فیصلہ بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکمران سیاسی میدان میں عمران خان مقابلہ نہیں کر سکتے تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ڈاکٹر سیمی بخاری روبینہ جمیل شنیلا روت ڈاکٹر نوشین حامد معراج رخسانہ نویداور پی ٹی آئی لاہو ر وومن ونگ کی صدر روبینہ شاہین نے کہاکہ الیکشن کمشن مکمل طور پر پی ڈی ایم کے ساتھ ملا ہوا ہے
ڈی سی لاہور کا 30 َیونین کونسلز میں جاری سویپنگ مہم کا جائزہ کیلئے عسکری 9کا دورہ 
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور نے 30 َیونین کونسلز میں جاری سویپنگ مہم کا جائزہ لینے کے لیے عسکری 9کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے مختلف گھروں کے مالکان سے ڈینگی سوپپنگ کے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے ڈینگی ورکرز کو چھتوں کی چیکنگ کو بذریعہ سیڑھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 800 گھروں کی چھتوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے عسکری 09 کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور انتظامیہ نے ڈینگی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سی ای او کاداتا گنج بخش ، راوی ٹاو¿ن کا دورہ 
لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او علی عنان قمر نے داتا گنج بخش اور راوی ٹاو¿ن کا اچانک دورہ کیا اور والڈ سٹی میں صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی سی ای او فہد محمود، جی ایم آپریشن ڈاکٹر کامران، ڈی جی ایم بلال اشرف بھی دورانِ وزٹ ا±ن کے ہمراہ تھے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ لاہور کے تاریخی حسن کو بحال رکھنے کیلئے تمام احسن اقدامات کیے جائیں گے ۔
انسداد سموگ مہم ،164 یونٹس 
کو سیل ،20 ملین جرمانہ عائد 
لاہور(خبرنگار)ضلعی انسداد سموگ مہم کے دوران اب تک 164 یونٹس کو سیل کیا جا چکا ہے جبکہ 20 یونٹس کی سیل کو توڑنے پر ان مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کروائے گئے ہیں۔ تقریباً 20 ملین جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔ جبکہ 62 کے قریب گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 143 سے زائد گاڑیوں کے چالان اب تک کئے جا چکے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری محکمہ بلدیات سید مبشر حسین کی ہدایت پر سموگ/ فضائی آلودگی کے حاتمے کیلئے کءجانے والی کاروائیوں ںکی بھی تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن