بنک الحبیب کی قانونی ، مفت ترسیل کے چینلز کے استعمال کےلئے آگاہی مہم
لاہور(کامرس رپورٹر)برطانیہ کی معروف بین الاقوامی ترسیلات زر کی خدمات فراہم کرنے والی ACE Money Transfer اور پاکستان کے سب سے بڑے بینکنگ نیٹ ورک میںسے ایک ،بنک الحبیب نے پاکستان میںترسیلات زر کے قانونی ذرائع کے فروغ کےلئے شراکت داری قائم کی ہے۔بینک الحبیب سرکاری چینلز کے ذریعہ ترسیلات زر کی ترسیل میںاہم کردار ادا کررہا ہے اورACE MONEY TRANSFER کے تعاون سے اپنی خدمات فراہم کرنے میںبے حد خوشی محسوس کرتا ہے۔“پی آر آئی کے وژن کی عکاسی کرتے ہوئےACE Money Transferاور بینک الحبیب کی آگاہی مہم سمندر پار پاکستانیوںمیںترسیلات کے قانونی ذرائع استعمال کرنے سے متعلق آگاہی پھیلانے پر زور دیتی ہے۔