اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ کا اپنے حقوق کے لئے شدید احتجاج
رینا لہ خورد(نما ئندہ خصوصی )اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ کا اپنے حقوق کے لئے شدید احتجاج۔ یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن جنرل باڈی اجلاس، اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ کا اضافی انتظامی ذ مہ داریا ں چھوڑنے کا اعلان۔ جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے گزشتہ روز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کاشف محمود ثاقب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ ہم سنڈیکیٹ کے حالیہ اجلاس میں ہونے والے خلاف قانون فیصلوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان کے اساتذہ کرام کے متعلق ریمارکس انتہائی تشویش ناک جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں سلیکشن بورڈ سے گزر کر سلیکٹ ہونے والے اساتذہ کرام کے لیے جان بوجھ کر ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے لیے مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا انتظامیہ کے شانہ بشانہ کردار کسی سے بھی چھپا ڈ کا نہیں جنہوں نے شب و روز محنت کر کے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا ہم ٹی ٹی ایس فیکلٹی اور اساتذہ کرام کے جائز مطالبات حل نہ ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
چیچہ وطنی: عمران خان کی نااہلی کے خلاف لا ہور ملتان روڑ بلاک
چیچہ وطنی(نامہ نگار) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مقامی قیادت اور کارکنان نے غربی بائی پاس روڑ بلاک کر دیا۔کارکنان نے ٹائر جلا کر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔روڑ بلاک ہونے سے لاہور ملتان پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی۔