• news

احساس راشن رعایت پروگرام کا ضلع ساہیوال میںآغاز کردیا گیا


ساہیوال (نامہ نگار)حکومت پنجاب کے فلاحی اور عوام دوست وژن کے عین مطابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال کامران خان کی زیر قیادت احساس راشن رعایت پروگرام کا ضلع ساہیوال میں باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اے ڈی سی جی ساہیوال کی سر براہی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اورلوکل گورنمنٹ نے انجمن تاجران کے تعاون سے اس عوام دوست حکومتی مہم کا ا¿غازکیا۔ اس سلسلے میں 42 سیکریٹریز یونین کونسل کو کریانہ سٹور رجسٹریشن ایپ کی تربیت سوشل ویلفیر آفس ساہیوال میں دی گئی۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر عکاشہ رسول نے بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت منتخب کریانہ شاپس پر آٹا،دالوں اور گھی/خوردنی تیل کی قیمتوں پر مستحق افراد کو 40 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔اس سلسلے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کوضلع بھر میں 15 کریانہ شاپس فی یونین کونسل رجسٹر کرنے کا ہدف دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن