• news

چیچہ وطنی:دو ڈاکو دن دیہاڑے تاجر سے 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار


چیچہ وطنی(نامہ نگار)دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر دن دیہاڑے تاجر سے 35 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیل کے مطابق دو نامعلوم ڈاکو ڈاکخانہ بازار میں واقع خواجہ آئرن اسٹور میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دوکاندار اور گاہگوں کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 35 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکوﺅں نے گاہکوں سے بھی لوٹ مار کی۔واردات کے بعد شہریوں نے ڈاکوﺅں کا تعاقب بھی کیا لیکن ڈاکو ایکسچینج روڑ کی طرف فرار ہو گئے۔۔دن دیہاڑے سرعام شہر کے مصروف بازار میں ڈکیٹی کی واردات سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

فرض شناصی پر ڈی ایس پی وہاڑی کو تعریفی سرٹیفکیٹ
گگو منڈی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک نے اعلیٰ کارکردگی اور فرض شناصی پر ڈی ایس پی وہاڑی عبدالروف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی وہاڑی میاں عبدالروف کی شاندار کارکردگی اور دیرینہ دشمنیوں کو دوستیوں میں تبدیل کروانے اور جانی دشمنوں کے کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم کروانے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک نے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ میاں عبدالروف نے ضلع وہاڑی میں اپنی تعیناتی کے دوران جس طرح اخلاص اور بہادری اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اس پر وہ تعریف کے مستحق ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن