اختر اباد:چار سالہ معذور بیٹی کا قاتل سفاک باپ نکلا
اختر اباد(نامہ نگار) چار سالہ معذور بیٹی کا قاتل نکلا زندہ بیٹی کو نہر کی خونی موجوں کی نزر کر دیا ملزم کا انکشاف تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ چورستہ میاں خاں کے قربان علی نے سات روز قبل مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ وہ شادی کی تقریب میں گھر سے باہر تھا گھر میں اسکا نابینا باپ محمد امین اور چار سالہ معذور بیٹی عشاء فاطمہ تھے جب وہ لوٹا تو بیٹی کو نامعلوم اغواءکار اغواء کر کے لے گئے تھے گواہان کے بتلانے پر اس نے مقدمہ درج کروا دیا چورستہ میاں خاں پولیس نے معاملہ مشکوک جان کر تفتیش کی تو مدعی مقدمہ ہی الٹا معذور معصوم بیٹی کا قاتل نکلا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ اس نے معذور بیٹی سے پیچھا چھڑوانے کی خاطر اسے پاکپتن نہر میں زندہ پھینک دیا تھا گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بدقسمت بچی کی نعش نہر سے برامد کر لی