• news

آنے والے میچز میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں: رحمان اللہ گر باز 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کی یارکر پر آﺅٹ ہونے کے بعد ہسپتال جانے والے افغان بیٹر رحمان اللہ گربازنے کہا ہے کہ میرے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ، اللہ کے رحم سے میں اب بالکل ٹھیک ہوں، الحمد للہ۔آنے والے میچز میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں، انشا اللہ۔افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز کی پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین نے انہیں شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا سامنا کرنے سے متعلق مشورے بھی دیئے ۔

ای پیپر-دی نیشن