• news

گمراہ کن معلومات، بھارت کو  بے نقاب کرنے کیلئے عالمی برادری طریقہ کار اپنائے: پاکستانی مندوب 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی سماجی، انسانی اور ثقافتی امور کی تھرڈ کمیٹی میں انسانی حقوق پر خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ عالمی برادری کو ایسا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے جس کے ذریعے بھارت کی پاکستان، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں اور بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف غلط اور گمراہ کن معلومات کی جنگ کو بے نقاب کیا جا سکے اور اس جنگ کی مالی معاونت کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے غلط معلومات کا دور بننے کا خطرہ ہے، خاص طور پر آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کے بے دریغ پھیلاؤ نے سماجی انتشار، نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی، امتیازی سلوک، زینوفوبیا یعنی غیر ملکیوں سے نفرت، اسلامو فوبیا کو فروغ دیا ہے اور مسابقتی قوم پرستی اور انٹر سٹیٹ کشیدگی اور تنازعات کو بڑھاوا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن