• news

 عمران خان نے تحائف بیچ کر ملکی بدنامی کیساتھ خیانت بھی کی،آفتاب شیر پائو


اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپا ئونے الیکشن کمیشن فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، اپنے بیان میں آفتاب شیرپائو نے کہا کہ ملک میں قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیئے، عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف بیچ کر ملک کی بدنامی کے ساتھ خیانت بھی کی، آفتاب شیرپائو نے کہا کہ آئین و قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیئے، الیکشن کمیشن نے تمام محرکات کا جائزہ لے کر فیصلہ دیا، جو منصفانہ عمل ہے، اب اس معاملے پر آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدام اٹھایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن