نئی دہلی:بھارتی پولیس نے چینی خاتون کو گرفتار کر لیا
نئی دہلی )اے پی پی(بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک چینی خاتون کو گرفتار کر لیاہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خاتون بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ خاتون کی شناخت کائی رو کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ کائی رو نیپالی شہری کے طور پر بھارت میں مقیم تھی اور اسے شمالی دہلی کے علاقے مجنو کا ٹیلا سے حراست میں لیا گیا ہے ۔