• news

اسحاق ڈار سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات‘ ساتھ کھڑے ہیں: وزیر خزانہ

q


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے کاموں میں سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں کہی۔ اسحاق ڈار اور مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور بحالی کے کاموں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر خزانہ کو غیر معمولی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے کاموں سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن