ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف درخواست واپس لینے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا
لاہور) سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر باور کرایا کہ اس نوعیت کی درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے عدالت نے درخواست گذار کی طرف سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا ۔عدالت کے روبرو درخواست باغبانپورہ لاہور کے رہائشی عمران جاوید نے دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کی شقیں اسلامی تعلیمات اور قوانین کے منافی ہیں اس ایکٹ سے مسلم معاشرے میں انتشار پھیلے گا اور بہت ساری خرابیاں جنم لیں گی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرد یا عورت جنس کی تبدیلی کا شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے، شناختی کارڈ کے لیے کسی میڈیکل کی ضرورت نہیں ہے۔
، عدالت سے استدعا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے منافی ٹرانس جینڈر ایکٹ کا رول 2020 ء کالعدم قرار دیا جائے۔
ٹرانس جینڈر ایکٹ