الیکشن کمشن کے فیصلے نے ثابت کیا قانون سپریم ہے: حافظ حمد اللہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے فیصلے نے ثابت کیا کہ قانون سپریم ہے اور یہاں فیصلے لاڈلے کو نہیں‘ لاءکو دیکھ کر کئے جاتے ہیں۔ الیکشن کمشن تاریخی فیصلہ دے کر خراج تحسین کے مستحق قرار پایا ہے اور چیف کمشنر نے دباﺅ سے بالاتر ہوکر فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوا کہ عمران جھوٹا بھی ہے‘ اب عمران نیازی صادق اور امین نہیں رہا۔ انہیں پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم اور قوم کیلئے ریڈ لائن آئین اور قانون ہے۔ انہوں نے کہا اب عمران خان سرٹیفائیڈ آئین شکن‘ بددیانت عالمی چور اور جھوٹا ثابت ہو گئے ہیں۔
حمد اللہ