سابق چیف جج گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کیس‘ اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت سابق چیف جج گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا نے بتایاکہ اٹارنی جنرل کی طرف سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا آئی ہے۔ سماعت 25 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔