موسیقی سنانے والا تکیہ مریضوں کی تکلیف میں کمی کرتا ہے: تحقیق
کوپن ہیگن (نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں فوری آپریشن کے منتظر مریضوں کو اگر موسیقی سنانے والا تکیہ فراہم کیا جائے تو وہ پرسکون ہو جاتے ہیں اور ان کی تکلیف کم ہو جاتی ہے۔ ڈنمارک میں کی جانے والی اس تحقیق میں موسیقی سننے اور مریضوں کے درد میں کمی اور سکون کے درمیان واضح تعلق پایا گیا۔ آپریشن کیلئے انتظار کرتے 14 مردوں اور 16 خواتین کو اس تحقیق میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی۔ 18 سے 93 برس کے درمیان یہ مریض ایمرجنسی میں اپینڈکس‘ آنتوں اور پتے کے آپریشن کیلئے موجود تھے۔