• news

عمران کے خلاف الیکشن کمشن کا فیصلہ سراسر جانبدارانہ ہے: زبیر احمد ظہیر


 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی اکثریت اپنے محبوب اور مقبول ترین لیڈر کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو سراسر جانبدارانہ، نامنصفانہ، انتقامی کارروائی اور ملک و ملت کے ساتھ کھلم کھلا دشمنی سمجھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی لیڈر یا پارٹی کی سوچ غلط ہو سکتی ہے مگر عوام کا اجتماعی فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتا۔ ہم الیکشن کمشن کے اس غلط اور بے انصافی پر مبنی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن