نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام، 20 ہزار انجینئرز کو ملازمت دینگے: احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدام نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ پانچ بڑے یوتھ ڈویلپمنٹ انیشیٹو پر عمل درآمد کے لیے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ وزیر نے ان اقدامات کے آغاز کے بعد کہا کہ "کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو ان کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے مواقع میں زبردست اضافہ کرکے بااختیار بنانا "پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی یاد میں پانچ ’ینگ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز‘ کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان کے 20 غریب اضلاع کی ترقی، 250 منی سپورٹس کمپلیکسز کا قیام، پاکستان انوویشن فنڈ کا قیام اور 75 نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ سکالرشپس پروگرام شامل ہیں۔ نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت، 20,000 نوجوان انجینئرز کو پی ایس ڈی پی کے فنڈز سے چلنے والے منصوبوں میں ملازمت دی جائے گی ۔ اس پروگرام کے تحت ملک کے 20 غریب اضلاع بالخصوص بلوچستان اور فاٹا کی ترقی کی جائے گی اور اس سال 40 ارب روپے کا پیکج مختص کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کیلئے 23-2022ء کے پی ایس ڈی پی میں 1000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عظیم اقدام پر پر وزیر کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ ایسے منصوبوں کو ملک بھر میں وسعت دیں۔