• news

لڑکی کو دھمکیاں دے کر  موبائل فون چھین لیا گیا


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لڑکی کو دھمکیاں دے کر موبائل فون چھین لیا گیا،تھانہ کوہسار کو ندا زمان نے بتایا کہ لقمان نے بلیک میل کرتے ہوئے دھمکیاں دیں اور آفس میں دست اندازی کی موبائل فون چھین لیا۔
نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادےا 
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادےا گےاتھانہ آبپارہ کو منظور احمد خان نے بتایا کہ 7thایریا میں اسرار وغیرہ نے بیٹے محمد مبین کو گھر سے بلا کر زبردستی معافی مانگنے اور کان پکڑنے کا کہا بیٹے نے انکار کیا تو انہوں نے تشدد کرنا شروع کر دیا اور ویڈیو بناتے رہے ، تشدد سے زخمی ہو گیا حالت غیر ہونے پر سب لوگ فرار ہو گئے۔
 منشیات کی روک تھام کے
 حوالے سے آگاہی واک
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدائت پر منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقادکیا گیا،واک کا اہتمام جامع مسجد روڈ علاقہ تھانہ بنی میں کیاگیا،واک میں ایس ڈی پی او وارث خان،امن کمیٹی کے عہدیداران ، ایس ایچ اور وارث خان، بنی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،واک کا مقصد شہریوں کو منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرناہے۔
آٹا سے لدی گاڑی سمگل کرنےکی کوشش ناکام، ڈرائیور گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آباد پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائی میں آٹے سے لدی گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 306 تھیلے آٹا برآمدکر لیا پولیس اور محکمہ فوڈ نے ڈرائیور ریاض کو گرفتار کرکے 306 تھیلے آٹا برآمدکرلیا۔
 چرس،شراب برآمد،راولپنڈی مےں 10 منشیات فروش، سپلائرز گرفتار
 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی میں10ملزمان گرفتارکر کے ساڑھے 9کلو سے زائد چرس اور2بوتل ،5لیٹر شراب برآمدکر لی تھانہ رتہ امرال پولیس نے وقار حسین سے320گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے قیصر محمود سے1کلو760گرام چرس،قاسم سے320گرام چرس، سلیمان سے3 کلو510 گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے عباس سے660 گرام چرس،تھانہ نیوٹاﺅن پولیس نے اسماعیل سے1کلو420گرام چرس،تھانہ دھمیال پولیس نے رضوان سے1کلو230 گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے وحید سے295گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے جمال سے5لیٹر شراب اور تھانہ رتہ امرال پولیس نے تصور سے2بوتل شراب برآمد کرلی۔
راولپنڈی مےں 3 اشتہاری گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے تےن اشتہاری گرفتارکرلئے سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب حارث، ائیر پورٹ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ثاقب ، آراے بازار پولیس نے گھر میں داخل ہونے کے مقدمہ میں مطلوب شیروز کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن