عمران کونااہلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری ہو گیا: نیئر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے فیصلے کو آئین پر عملدرآمد اور و قانون کا نفاذ قرار دیا ہے۔ نااہل عمران خان کو آج نااہلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری ہو گیا ہے۔ نام نہاد امین اور صادق آج جھوٹا ثابت ہو گیا۔ الیکشن کمشن کا فیصلہ صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے والوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ نیئر بخاری نے ردعمل میں کیا ہے نہ چیئرمین بلاول بھٹو کے سلیکٹڈ قرار پانے والے عمران خان پر چنتخب کی مہر تصدیق ثبت ہو گئی ہے۔