• news

کیا مذاق ہے‘ ثمینہ پیرزادہ‘ عمران قوم کی آواز شان، چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی پر ردعمل


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ’توشہ خانہ کیس‘ میں نا اہل قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث شروع ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعظم  کی نااہلی پر شوبز شخصیات نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ سینیئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ ’کیا مذاق ہے‘۔ گلوکار ہارون شاہد نے بھی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’دی لیجنڈ آف میو نا بٹ پارٹ تھری جلد ریلیز ہو گا‘۔ اداکار شان شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کی آواز قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن