چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: ترجمان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا سول میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں عوام فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یقین نہ کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اکاؤنٹ بنا کر جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔