عمران خان کیخلاف ظالمانہ فیصلے کی شدیدمذمت کرتے ہیں:ہاشم ڈوگر
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) عمران خان کی نا اہلی کیخلاف نائب صدر پنجاب پی ٹی آئی ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور سردار ہاشم ڈوگر کی زیر قیادت پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج بن گئے ۔ ٹائر جلا کرچوک الہٰ آباد اور مین قصور پاکپتن روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا میڈیاسے گفتگو کرتے سردار ہاشم ڈوگر اور ڈاکٹر عظیم لکھوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن 22 کروڑ عوام کے پسندیدہ لیڈر عمران خان کو نا اہل قرار دیکر مائنس ون فارمولے کا آلہ کار بنا ہے اس غیر قانونی ظالمانہ فیصلے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے سراپا احتجاج ہیں اور اس جھوٹے فیصلے کو نہیں مانتے پورا ملک لوٹ کر کھانے والے عیاشیوں میں مصروف ہیں مگر ایک محب ِ وطن کو جھوٹے کیسیز کی بنیاد پر نااہل نہیں ہونے دینگے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج میں شرکت کی ۔ ٹریفک کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں چوہدری الطاف حسین ،حاجی محمد اسماعیل و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔