• news

چوہدری حاکم علی ملنسار انسان  تھے‘ سیاست میں خدمت خلق  کو ترجیح دی:محمد علی آصف


قصور (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سردار محمد علی آصف نے کہا ہے کہ چوہدری حاکم علی ملنسار اور شفیق انسان تھے۔ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہو ا ہے وہ کسی صورت پر نہیں ہو سکتا، مرحوم نے سیاست میں بھی شرافت اور خدمت خلق کو ترجیح دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم کے رسم قل کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے کیا۔ اس موقع پر سابق ناظم اور امید وار صوبائی اسمبلی چوہدری وقار حاکم علی و دیگر بھی موجود تھے۔ بیرسٹر محمد علی نے ساتھیوں کے ہمراہ تعزیت کرتے ہوئے چوہدری حاکم علی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن