• news

لیسکو حکام توجہ فرمائیں

 مکرمی ! آپ کے اخبار کے توسط سے لیسکو حکام کی توجہ انڈسٹریل میٹرز پر نافذ فکسڈ چارجز   کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ نئی حکومت کے آتے ہی بجلی کے نرخوں میں ہوش؎ ربا اضافہ ہو ا جو  تاحال جاری ہے۔جو فیول ایڈجسٹمنٹ 1.50   روپے لگتے تھے وہ  7.90 سے  9.90 روپے تک پہنچ گئے ہیں ۔عوام کو بے وقوف بنانے کی انتہا یہ ہے کہ ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ یہ ایک ماہ کے لیے ہیں اور اس کا بوجھ عوام پر نہیں پڑے گا۔بجلی کی گرانی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ کاروباری لوگ معاشی بدحالی اک شکار ہیں ۔لیسکو حکام نے اس معاشی بدحالی کو شکار کاروباری لوگوں پر ایک بم گرایا ہیے کہ جو اپنا انڈسٹریل یونٹ بند کرے گا تو اس کو منظور شدہ لوڈ کا پچاس فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔کیا آپ خود کشیوںکی تعداد میں اضافہ کر کے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ؟ ۔لوگ فاقوں تک پہنچ چکے ہیں۔عملی طورپر انڈسٹری کا بجلی کا ریٹ فی یونٹ 60   روپے سے اوپر ہے۔ براہ مہربانی فکسڈ چارجز ختم کریں اور لوگوں کو زندہ رہنے دیں۔ زندہ رہیں گے تو بجلی استعمال بھی ہو گی اور بل بھی ملے گا۔( بلا ل اشرف ، دھنپت روڈ ، قصور )

ای پیپر-دی نیشن