کرپٹ نظام کا خاتمہ کرکے دم لیں گے :چوہدری گلفام
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) عمران خان کو پاکستانی عوام سے دور کرنے کی ہرسازش ناکام بنا دیں گے چوروں لیٹروں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کا راستہ روکیں گے عوام محبت کی باتیں کرنیوالا سارا خاندان باہر انجوائے کر رہا ہے کرپٹ نظام کا خاتمہ کرکے دم لیں گے تحریک انصاف کا واحد مقصد امیر اور غریب کا فرق مٹانا ہے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری گلفام سیہول کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح ہو چکی عوام چوروں لیٹروں کو قبول نہیں کریں گے حالیہ انتخابات میں واضح ہو چکا مگر چور مافیا اور اسکے پیروکاروں کو عوام کی یہ جیت ہضم نہیں ہورہی اس لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر وہ جان لیں عوامی سمندر ان کی تمام چالاکیوں کو بہا کر لے جائیگا عمران خان محب وطن عوامی سیاست دان ہے چوروں لیٹروں کی طرح بھگوڑا نہیں ہو گا ۔