• news

وزیر مواصلات  اسعد محمود کی نوازشریف سے ملاقات


لندن +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ نوائے وقت) مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کی چوری ثابت ہو گئی اس کیلئے کون باہر نکلے گا، کوئی نہ نکلا تو کہہ دیا احتجاج کی کال واپس لے رہا ہوں۔ احتجاج ہوا ہی کون سا تھا جسے آپ نے ختم کرنا تھا۔ شرمندگی محسوس ہوئی تو کہہ دیا کہ احتجاج ختم کر دیں۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی لندن میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات، ملاقات میں مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتحادی حکومت کی کارکردگی سے متعلق گفتگو  ہوئی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیلاب کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن