چینی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر تباہ 5بھارتی فوجی ہلاک
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی چین سے منسلک متنازع سرحد کے قریب بھارتی ہیلی کاپٹرگرنے سے 5 فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں مہینے میں پہلی کاپٹر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر بھارت کے جنوبی علاقہ ٹیوٹنگ میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ ٹیوٹنگ‘ بھارتی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب ایک شہر ہے جو بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کو چینی علاقوں سے الگ کرتا ہے۔ بھارتی ویردفاع کا کہنا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کوہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے فون آیا جس میں ہیلی کاپٹر کے تکنیکی اور مشینی مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 4 نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ پانچویں نعش نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ اس سے قبل بھارتی فوج کا ’’چیتا ہیلی کاپٹر‘‘ توانگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔