• news

بلاول آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرینگے


لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچے اور عاصمہ جہانگیر کے گھر گلبرگ گئے اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں قیام کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس کی اختتامی تقریب سے ’’جمہوری حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے سیاسی جماعتوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن