• news

پاکستان ، بھارت ٹاکرا آج ، دونوں کپتان جیت کیلئے پر عزم 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔آج دوسرا میچ سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان ‘بھار ت میچ دن ایک بجے شروع ہوگاجبکہ پہلے میچ مین سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں صبح 9بجے مد مقابل ہونگی ۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اوورز کا مقابلہ چاہتے ہیں لیکن موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں، اوپنر فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ بھارت کیخلاف پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔ آف دی فیلڈ تمام کھلاڑیوں کیساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور سپورٹس مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں۔ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیںکہ سکتے ۔شان مسعود کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں، وہ بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہمارا فوکس اس وقت ورلڈ کپ ہے، پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے ۔خواہش ہے کہ پاکستان کیخلاف مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورز ہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہوگا، بطور کھلاڑی ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ معلوم ہے کہ پاکستان کی بائولنگ بہت اچھی ہے اوربائولنگ ہمیں چیلنج کرسکتی ہے پر ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کیلئے بائولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ہے، پاکستان نے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔ بطور کپتان فوکس یہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔ پچھلے سال ورلڈ کپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں۔ ہم نتیجے سے زیادہ کوشش پر فوکس کررہے ہیں، ماضی کا نہیں سوچتے، حال پر فوکس رکھتے ہیں۔ فیورٹ یا انڈرڈوگ کا نہیں سوچتا، کوالیفائرز نے بتادیا کہ فیورٹ یا انڈرڈوگ کچھ نہیں ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن