رشی سونک نے برطانوی وزیراعظم بننے کیلئے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل کر لی
لندن (عارف چودھری) رشی سونک نے وزیراعظم کا امیدوار بننے کے لیے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل کرلی۔ 125 کنزرویٹیو ارکان پارلیمنٹ نے رشی سونک کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، جب کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن اب بھی دوڑ میں شامل رہنے پر بضد ہیں اور وہ بیرون ملک تعطیلات ادھوری چھوڑ کر برطانیہ واپس آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ پینی مورڈنٹ کا ستارہ اس بار بھی روشن نہ ہوسکا اور وہ چند ارکان کی حمایت ہی حاصل کر سکیں۔ کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔