• news

متنازعہ  ٹوئٹس پر گرفتار اعظم سواتی ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا 


راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو  اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اسلام آباد کے سپیشل جج نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے۔ ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن