• news

ایم این اے صالح محمد‘ 2 گارڈز جیل منتقل‘ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) الیکشن کمشن کے باہر فائرنگ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد  اور ان کے 2 گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ آئی جی اکبر ناصر نے صالح محمد کی تصویر جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ پولیس کے مطابق معاملے میں ملوث اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن