• news

عمران خان دنیا کے مقبول لیڈر، مائنس نہیں کیا جاسکتا: مسرت جمشید چیمہ 

 لاہور(نیوز رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کا شکریہ جو مخدوم سید طارق محمود الحسن کی قیادت میں اپنے محب وطن لیڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھا ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر ہماری شان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں اوراْن کو سیاست سے مائنس کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ عمران خان پاکستان کے ماتھے کا جھومر اور سر کا تاج ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ کل سے پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیز احتجاج کررہے ہیں اور رجیم چینج آپریشن کے بعد سے اب تک اوورسیز پاکستانیز امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ہم امپورٹڈ حکومت کو آنے والی نسلوں پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فسطائیت کا شکار قوتوں کو 22کروڑ عوام نے ضمنی انتخابات میں شکست سے دوچار کیا۔ بعد از رہنما پاکستان تحریک انصاف مخدوم سید طارق محمود الحسن نے عمران خان کی ناا ہلی پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو اوورسیز پاکستانیوں نے مشترکہ طور پر مسترد کردیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن