• news

خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانا حکومتی ترجیح ہونی چاہئے:صدر لاہور چیمبر 

لاہور( کامرس رپورٹر)ملک کو مستقل معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانا حکومت کے ایجنڈے کا لازمی جزو ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر میں "کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کی معاشی خود مختاری"کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود، نائب صدر عدنان خالد بٹ، سینئر ڈپٹی چیف مینیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان محمد طاہر، سید حسن علی قادری، ہیڈ انٹر نیشنل ریسورس سنٹر،لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر حفظہ بتول، فیصل وہاب اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر فریحہ یونس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر میں اس سال کو بزنس کمپلائنس اینڈ فیسیلیٹیشن کا سال ڈیکلیئر کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن