• news

دہشتگردی کے خلاف قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل احسن حیات


اسلام آباد+پشاور ( خصوصی نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سراروغہ میں محسود جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔کور کمانڈر پشاور نے قبائل کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑے ہیں، پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کی جانب سے امن کی بحالی پر پاک فوج سے اظہارتشکرکرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
کور کمانڈر پشاور

Advertisement

Recommended Articles
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان
1 comments

ای پیپر-دی نیشن