• news

ضیاءالدین انصاری جماعت  اسلامی لاہور کے امیر مقرر


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)ضیاءالدین انصاری کوجماعت اسلامی لاہور کا نیا امیرضلع مقرر کردیاگیا ہے۔ جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امرائے ضلع کا اعلان کردیاگیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی مشاورت سے امیر وسطی پنجاب نے امرا کا اعلان کیا ہے۔ ضیاءالدین انصاری کو لاہور، محبوب الزماں بٹ کو سٹی فیصل آباد، ڈاکٹر سعید احمد کو جڑانوالہ، مدثر احمد شاہ کو تاندلیانوالہ، حافظ فرحان اللہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، فرید احمد مگھیانہ کو جھنگ، چودھری محمد اسلام کو چنیوٹ، مظہر اقبال رندھاوا کو گوجرانوالہ، ڈاکٹر محمد یاسین انصاری کو حافظ آباد، میاں محمد آصف کو سیالکوٹ، طلعت رشید چودھری کو نارووال، تحفہ دستگیر احمد کو شیخوپورہ، محمد حبیب ضیا کو ننکانہ صاحب، سردار نور احمد ڈوگر کو قصور، ڈاکٹر بابر رشید کو اوکاڑہ، طیب محمود بلوچ کو ساہیوال، رانا انیس الرحمن کو پاکپتن اور وزیرآبادکے لیے جلد استصواب رائے کا اعلان کیاگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن